1

شہر قائد پھر سے بد امنی کی لپیٹ میں آ‌گیا، نا معلوم افراد کے بینرز کے بعد اچانک بڑی کاروائی، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

شہر قائد پھر سے بد امنی کی لپیٹ میں آ‌گیا، نا معلوم افراد کے بینرز کے بعد اچانک بڑی کاروائی، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے حق میں لگائے جانے والے بینرز کے بعد ایک اور بڑی کاروائی سامنے آئی ہے.

تفصیلات کے مطابق بینرز کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں پڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں اچانک بسوں اور ٹرکوں میں آگ لگانے کے معاملات شروع ہو گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد لانڈھی میں بس کو آگ لگا کر فرار ہو گئے.

دوسری طرف نیپئر کے علاقے میں بھی ایک بس کو آگ لگا دی گئی. پولیس نے کہا ہے کہ بس کے مالک سے بھتہ طلب کیا گیاتھا جو نہیں ملا تو اس کی بس کو آگ لگا دی گئی. لانڈھی نیپئر کے علاوہ بفروزن، فیصرل ایف بی ایریا میں ٹرک کو آگ لگا دی گئی. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نا معلوم افردا کی اچانک کاروائیوں سے شہرکا امن و امان تباہ ہو گیا ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد سے غداری کے بینرزمیں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب اچانک بسوں اور ٹرکوں کی کاروائیاں شروع ہو گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں