1

’’حکومت غلط فہمی میں ہے کہ دھمکیوں سے عمران‌ خان کو روک دیں گے‘‘ تحریک انصاف کے چیئرمین نے دبنگ اعلان کر دیا

’’حکومت غلط فہمی میں ہے کہ دھمکیوں سے عمران‌ خان کو روک دیں گے‘‘ تحریک انصاف کے چیئرمین نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت غلط فہمی میں‌ نہ رہے ہم پانامہ کا معاملہ منطقی انجام کو پہنچا کر دم لیں گے، بنی گالہ آنے کی حکومتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، 24 ستمبر کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لر کر چلیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے سے پہلے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامہ میں اربوں روپے کی چوری چھپائی گئی ہے، کچھ بھی ہو جائے اس بات کیلئے اگر سڑکوں پر بھی جانا پڑے تو جائیں گے، یہ معاملہ ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت غلط فہمی میں ہے کہ دھمکیوں سے عمران‌ خان کو روک دیں گے، بنی گالہ آنے کی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، 24 ستمبر کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں‌گے.

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے تمام ادارے حکومتی ادارے ہیں، اداروں کی غلامی سے جمہوریت مستحکم نہیں ہوتی، جمہوریت کیلئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہے، جمہوریت کو بچانا ہے تو جمہوری اداروں کو بچانا پڑے گا، اسپیکر نے وہ ریفرنس نہیں بھیجا جن میں اربوں روپے باہر بھیجنے کی نشاندہی کی گئی، اسپیکر کے اقدام نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، وہ اسمبلی میں اسپیکر کی جانبداری کا معاملہ اٹھائیں گے اور اسپیکر سے ان کی مجبوریاں دریافت کریں گے.

خیال رہے کہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائے ونڈ‌میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں