1

شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے شاندار خبر، بوم بوم کو بڑی خوشخبری مل گئی، ہر طرف سے مبارکبار کے پیغامات

شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے شاندار خبر، بوم بوم کو بڑی خوشخبری مل گئی، ہر طرف سے مبارکبار کے پیغامات

کراچی ( پرائم نیوز) ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی پشاور زلمی نہیں چھوڑیں گے، تمام معاملات طے پا گئے، دوسرے ایڈیشن میں اسی ٹیم کی طرف دے ایکشن میں ہوں گے. آفریدی کو پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنایا جا رہا ہے جبکہ پہلی بار باقاعدہ معاوضہ طے کرتے ہوئے تحریری معاہدہ بھی ہو گا.

تفصیلات کے مطابق سابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے اس سال پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی، اسی دوران ان کے ٹیم اونر سے اختلافات پیدا ہوئے تھے، انہوں نے بددل ہو کر فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا مگر بعض بڑوں نے اس اقدام سےدور رکھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ آفریدی کےایک دوسری ٹیم سے معاملات تقریباً طے ہو چکے تھے جو انہیں کنگز کی طرح رکھنے کو تیار تھی مگر پچھلے دنوں پشاور زلمی کے اونر سے فیصلہ کن ملاقات ہوئی جس میں گلے شکوے دورکر لیے گئے، آفریدی کو اب پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنایا جا رہا ہے، خیبر پختونخواہ میں اس کے تمام معاملات وہی دیکھیں گے. ذرائع نے بتایا ہے کہ بوم بوم کے دوست احباب کی طرف سے انہیں مبارکبار کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں