1

صارفین خوش ہو جائیں، آئی فون سیون لانچ کر دیا گیا، شاندار فیچرز اور خصوصیات جان کر دنگ رہ جائیں

صارفین خوش ہو جائیں، آئی فون سیون لانچ کر دیا گیا، شاندار فیچرز اور خصوصیات جان کر دنگ رہ جائیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ایپل کمپنی کے جاری لائیو ایونٹ میں نیا آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس لانچ کر دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی طرف سے منعقدہ سالانہ ایونٹ میں نیا آئی فون سیون اور سیون پلس لانچ کر دیے گئے ہیں ابتدائی تفصیلات کے مطابق اس سمارٹ فون میں بہتر سٹیریو اسپیکر، زیادہ ٹاک ٹائم والی بیٹری، بہتر 2 جی بی اور 3 جی بی ریم، 16 این ایم 10 اے ایپل پروسیسر، ٹروٹون ڈسپلے، تھری ڈی ٹچ بٹن، سنگل لینز کیمرہ اور ڈیول لینزآئی سائیٹ ڈوو کیمرہ جو آئی فون سیون پلس میں شامل کیا گیا ہے. اس کے علاوہ پچھلے تمام ماڈلز سے دوگنا میموری، بہتر واٹر رزسٹنس اور دو نئے رنگوں کے انتخاب میں جن میں ایک گلاسی بلیک بھی شامل ہے. آئی فون سیون کو اس وقت تک کے تمام سمارٹ فونزسے نمایاں کردیا گیا ہے. اس ماڈل کی مزید تفصیلات ایونٹ کے اختتام پر جاری کر دی جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں