1

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی ( پرائم نیوز) بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 51 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے.تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1348 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 514 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے.

جس سے صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 51 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافہ سے 740 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 857 روپے سے بڑھ کر 640 روپے ہو گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں