7

ایپل کے دیوانوں کیلئے خوشخبری، اب تک آنے والے تمام موبائلز میں سب سے زبردست موبائل، کیمرہ بھی ایسا بہترین کہ ماہرین حیران رہ گئے

ایپل کے دیوانوں کیلئے خوشخبری، اب تک آنے والے تمام موبائلز میں سب سے زبردست موبائل، کیمرہ بھی ایسا بہترین کہ ماہرین حیران رہ گئے

سان فرانسسکو ( پرائم نیوز) ایپل کے آئی سیون فون کے انتظار کی گھڑیاں صارفین کیلئے ختم ہو گئی ہیں. آئی فون کا نیا ماڈل جمعرات کو سان فرانسسکو میں متعارف کروا دیا جائے گا، ساتھ ہی ایپل وٹ ٹو پیش کئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہاہے. اطلاعات کے مطابق پہلی بار ایپل کا کوئی آئی فون واٹر پروف ہو گا تاکہ گلیکسی ایس سیون پسند کرنے والوں کو اپنی طرف کھینچا جا سکے. ایپل نے نئے ماڈل میں رنگ، سٹوریج اور ہوم بٹن کی تبدیلیاں بھی کی ہیں جبکہ اسکرین ریزولوشن کیلئے ٹروٹون ڈسپلے اس میں شامل کیا جا سکتا ہے جو اردگرد کے ماحول کے مطابق اسکرین کے رنگوں کو ایڈجسٹ کرے گا. آئی فون کے بڑے ورژن یعنی پلس یا پرو میں دو لینسز والا کیمرہ ہو گا جس کے ساتھ بارہ میگا پکسلز کے سنسز دیے جائیں گے. آئی فون سیون میں ٹین اے جیسی طاقت ور چپ استعمال کی جا رہی ہے، تاہم ابھی اس ماڈل کی قیمت کا انداز تھوڑا مشکل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں