1

یوم دفاع کی تقریب، قوم کا بہادر سپوت جوسب کی توجہ کا مرکز بن گیا، یہ شہرت یافتہ شخصیت کون سی ہے؟ آپ بھی جانیے

یوم دفاع کی تقریب، قوم کا بہادر سپوت جوسب کی توجہ کا مرکز بن گیا، یہ شہرت یافتہ شخصیت کون سی ہے؟ آپ بھی جانیے

پشاور ( پرائم نیوز) پشاور میں یوم دفاع کی تقریب میں کرنل قاسم عرف کیپٹن شیر لوگوں کی نگاہ کا مرکز بنے رہے. کرنل قاسم حقیقی زندگی میں بھی فوجی ہیں لیکن ان کی شہرت ان کے نام کیپٹن گل شیر کی وجہ سے ہوئی. اس نام کی شہرت کی وجہ ان کا معروف ڈرامہ الفا براوو چارلی ہے. جو ان کے کردار کے باعث ان کی شہرت کی وجہ بنا. پشاور میں یوم دفاع کی تقریب میں یہ نوجوان سب کی نگاہ کا مرکز بنے رہے.

مانوس اور پسندیدہ چہرہ دیکھتے ہی لوگ ان کے قریب آنا شروع ہو گئے. کرنل قاسم نے کہا ہے کہ محبت اس یونیفارم اور اپنے ملک کے ساتھ ہے. ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے مذہب اسلام سے بھی محبت ہے جس کا علم لے کر ہم اس وقت پاک فوج کا یونیفارم پہنے کھڑے ہوئے ہیں. شہریوں نے کہا کہ کیپٹن گل شیر فوج کی بے مثال قربانیوں کی عملی تصویر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں