1

44 سال کے بعد دنیا دیکھنے والا شخص، داستان سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

44 سال کے بعد دنیا دیکھنے والا شخص، داستان سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

امریکہ ( پرائم نیوز) اگر کوئی شخص نصف صدی کے لگ بھگ جیل میں رہنے کے بعد آج کی دنیا میں واپس آئے تو اس کے کیا تاثرات ہوں گے؟ یقیناً اس کیلئے یہ جیل جانے سے بالکل مختلف دنیا ہوگی، اسی طرح اوٹس جونسن نامی شخص کو یہی لگتا ہے. اوٹس جونسن کو 1960 کی دہائی کے آخر میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2014 میں 44 سال کے بعد رہا ہوا ہے. جب وہ جیل گیا تھا تو اس کی عمر 25 برس تھی جبکہ رہائی کے وقت 69 سال کا ہو چکا تھا اور باہر آکر اسے فوری طور پر احساس ہو گیا تھا کہ یہ دنیا اس کے 60 کی دہائی کی دنیا کے مقابلے میں بالکل مختلف اور انتہائی تیز رفتار ہے.

ایک انٹرویو کے دوران اوٹس کو نیو یارک شہر کے مشہور و معروف ٹائمز اسکوائر جانے کا موقع ملا. جہاں وہ اپنے ارد گرد جدید ٹیکنالوجی کو دیکھ کر حیران اور الجھن میں مبتلا ہو گیا. اس کا کہنا ہے کہ کانوں میں تاروں کے ساتھ لوگ سی آئی ایجنٹس لگتے ہیں ( موسیقی سنتے ہوئے جوہینڈ فری کانوں کو لگائی جاتی ہے) جبکہ راہگیر اپنے آپ سے باتیں کررہے ہیں ( ہینڈ فری کے ذریعے فون کال سننے والے) جبکہ ایسی گھڑیاں تو میں نے کبھی نہیں دیکھیں جن پر ویڈیوز چلتی ہیں.

اوٹس جانسن کا کہنا ہے کہ دنیا میں میری دوبارہ آمد ذرا کچھ زیادہ مشکل ہو گئی ہے کیونکہ تمام چیزیں بدل چکی ہیں، اب تو لوگ چلتے ہوئے اپنے اردگرد بھی دیکھنے کی بجائے نظریں جھکائے ہوتے ہیں اور پھربھی خود کو کنٹرول میں رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں