1

’’میاں‌نواز شریف نااہل ہو جائیں گے انشاءاللہ‘‘ ن لیگ کے اہم رہنما کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

’’میاں‌نواز شریف نااہل ہو جائیں گے انشاءاللہ‘‘ ن لیگ کے اہم رہنما کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

لاہور ( پرائم نیوز) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی. تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے نااہلی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے عمران خان کی جگہ نواز شریف کا نام لے لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نااہل ہو جائیں گے انشاءاللہ.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں شیخ رشید نہیں‌ہوں جو طوطا فال نکال رہا ہوں. فال نکالنے والے شیخ ریشد کی اپنی سیاست بہت جلد ختم ہو جائے گی. میں احتجاج کرنے کیلئے رائے ونڈ جانے والوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں، رائے ونڈ جانا ہمارے بنیادی حقوق پامال کرنا ہے. یہ کام ہم نے مشرف کو بھی نہیں کرنے دیا تھا.ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست بھی جلد ختم ہو جائے گی. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست کو سیاست ہی رکھا جائے کیونکہ اگر ذاتیات پر اتر آئے تو مشکلات ہوں گی. ہم اپنے گھر کی حفاظت ہر صورت کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں