1

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق 9 سال بعد میدان میں اترآئے، پھر ایسا کیا ہوا کہ مخالف ٹیم کے ہوش اڑ گئے

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق 9 سال بعد میدان میں اترآئے، پھر ایسا کیا ہوا کہ مخالف ٹیم کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز انضمام الحق 9 سال کے بعد کرکٹ بیٹ تھامے میدان میں کود پڑے.تفصیلات کے مطابق 9 سال بعد انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بلے بازی کی اور پرانے روایتی انداز میں باؤلرز کے چھکے چھڑا دیے. انضام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور خوب چھکے چوکے لگائے. انضمام الحق ورلڈ سٹار الیون کی طرف سے ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے. کرکٹ شائقین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کو ایکشن میں دیکھ کر انضمام الحق کو خوب داد پیش کی. اس موقع پر شائقین نے کہا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد انضمام الحق نے میدان میں اتر کر شائقین کو بھرپور تفریح مہیا کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں