1

18 سالہ ہندو لڑکی نے مسلمان بچوں کوقرآن پاک کی تعلیم مفت دینا شروع کر دی، اس نے یہ کام کیوں شروع کیا؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے

18 سالہ ہندو لڑکی نے مسلمان بچوں کوقرآن پاک کی تعلیم مفت دینا شروع کر دی، اس نے یہ کام کیوں شروع کیا؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے

اترپردیش ( پرائم نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی پوجا نامی ایک بھارتی لڑکی نے مسلمان بچوں کو مفت قرآن پاک کی تعلیم دینا شروع کردی ہے. پوجا نے یہ کام قرآن پاک سے متاثر ہو کر شروع کیا ہے. پوجا کو قرآن پاک اتنا پسند آیا کہ وہ اپنی کلاس کی بہترین طالبہ بن گئی. 18 سالہ پوجا جو کہ بارہویں جماعت کی طالبہ ہے، نے اس تعلیم کو اپنے علاقہ اور گردونواح کے 35 مسلمان بچوں کو یہ تعلیم دینا شروع کر دی ہے.

پوجا کا کہنا ہے کہ میں نے قرآن پاک سننے پر اس میں دلچسپی محسوس کی جس کے بعد میں اسے پڑھتی گئی اور اپنی جماعت میں بہترین طالبہ کے طور پر نمایاں ہو گئی. پوجا نے کہا ہے کہ مجھے قرآن پاک پڑھانے والی ایک خاتون نے ایک بات سکھائی تھی کہ علم حاصل کرنے کا تب تک کوئی فائدہ نہیں جب تک اسے تقسیم نہ کیا جائے لہٰذا میں نے اپنی تعلیم کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینا شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں