1

12 سالہ کشمیری بچے نے بھارتی فوجی افسر سے ایسا معصومانہ سوال کیا کہ بھارتی افسر لاجواب ہوگیا

12 سالہ کشمیری بچے نے بھارتی فوجی افسر سے ایسا معصومانہ سوال کیا کہ بھارتی افسر لاجواب ہوگیا

سرینگر ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ترہگام کے مضافاتی دیہات ہرے میں اس وقت بھارتی فوجی افسر کو شدید حیرانگی ہوئی جب ایک 12 سالہ بچے نے اس سے سوال کیا کہ آپ کشمیر چھوڑ کر کب جائیں گے؟ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پچھلے دن 9 سال سے 12 سال کے بچوں نے کرالپواڑہ سڑک پر دھرنا دیا اور اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسی دوران کوالپوڑہ سے ایک فوجی قافلہ کولپواڑہ کی جانب جا رہا تھا اور جب یہ ہرئی کے مقام پر پہنچا تو وہاں بچوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو بند کر دیا. چنانچہ فوجی گاڑیوں کا قافلہ وہیں رک گیا اور ایک فوجی افسر گاڑی سے نیچے اترا. فوجی افسر نے دھرنے پر بیٹھے بچوں کو فوری طور پر سڑک کھولنے کیلئے کہا اور کئی سوالات پوچھے. تاہم فوجی افسراس وقت انتہائی حیرانگی میں مبتلا ہو گیا جب ایک 12 سالہ بچے نے ان سے سوال کیا کہ آپ کب کشمیر چھوڑ کرجا رہے ہیں، جس پر افسر حیران ہو کر رہ گیا اور چپ چاپ وہاں سے چلا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں