1

احمد بٹ اورحمیرا ارشد کے درمیان جنگ، بچہ کس کے حوالے کیا جائے گا؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

احمد بٹ اورحمیرا ارشد کے درمیان جنگ، بچہ کس کے حوالے کیا جائے گا؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور( پرائم نیوز) شپین کورٹ نے حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کو 6 سالہ بیٹا علی ماں کے حوالے کرنےکا فیصلہ سنا دیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ حوالگی کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے احمد بٹ کو 6 سالہ بیٹا 23 ستمبر تک حمیرا ارشد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے. عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی حوالگی کا حتمی فیصلہ گارٹین کورٹ کرے گی جس کیلئے حمیرا ارشد کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے.

واضح رہے کہ احمد بٹ اور حمیرا ارشد کے درمیان گھریلو تنازع کے بعد طلاق اور بچے کی حوالگی کے حوالے سے قانونی جنگ ہو رہی تھی. حمیرا ارشد نے طلاق کے بعد بچے کی حوالگی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احمد بٹ زبردستی بچے کو چھین کراپنے ساتھ لے گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں