1

نیچے بیٹھ کر کھانا رسول کریمﷺ کی سنت مبارکہ… اس سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جانئے

نیچے بیٹھ کر کھانا رسول کریمﷺ کی سنت مبارکہ… اس سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جانئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کل کے دور میں چٹائی پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی روایت تو ختم ہی ہو گئی ہے لیکن مغربی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ کرسی یا میز کی بجائے زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے صحت کیلئے بے حد فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:-

زمین پر بیٹھ کر کھانے سے کھانا بہتر طور پر ہضم ہوتا ہے کیونکہ زمین پر بیٹھنے سے جسم زیادہ آرام دہ حالت میں ہوتا ہے.
زمین ہر بیٹھ کر کھانے سے جلدی پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے موٹاپے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا.
نیچے بیٹھ کر کھانے سے کمر اور ٹانگوں کے عضلات میں لچک پیدا ہوتی ہے اور ددوں سے نجات ملتی ہے.
زمین پر بیٹھ کر کھانے سے آپ کھانے کے عمل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور غذا بہتر طور پر جزوبدن بنتی ہے.
اکٹھے بیٹھ کر کھانے کا مقصد بھی زمین پر بیٹھنے سے بہتر طور پرپورا ہوتا ہے کیونکہ گھر کے سارے افراد ایک دوسرے سے جڑ کر بیٹھ سکتے ہیں.
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے آپ کے کمر اور کندھوں کے عضلات صحت مند رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ چلتے ہوئے اور بیٹھے ہوئے کمر اور کندھے سیدھے رکھتے ہیں.
یورپین جرنل آف پرہونیٹوکارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے والے لوگ زیادہ لمبی زندگی پاتے ہیں.
اس طریقہ سے ٹانگوں اور کولہوں کے جوڑ خشکی اور کھچاؤ سے محفوظ رہتے ہیں.
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانےسے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دوران خون بھی بہتر ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں، خاص طور پر ہارٹ اٹیک کا خدشہ کم ہو جاتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں