1

ماھوری کے مداح افسردہ، طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث بیرون ملک منتقل، اسپتال میں زیر علاج

ماھوری کے مداح افسردہ، طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث بیرون ملک منتقل، اسپتال میں زیر علاج

ممبئی ( پرائم نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مادھوری ڈکشت اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے امریکا راونہ ہو گئی ہیں، جہاں انہیں علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق پچھلے دنوں سے مادھوری ڈکشت کے کندھے میں شدید درد ہو رہا تھا. مادھوری ایک ٹی وی رئیلیٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک کندھے میں درد شروع ہو گیا. انہوں نے علاج کیلئے ممبئی کے ڈاکٹروں کو چیک اپ کروایا مگر کوئی خاص فرق نہیں پڑا. کندھے کے درد میں شدید اضافہ کے باعث اداکارہ نے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا.ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں.

خیال رہے کہ مادھوری ڈکشت کے خاوند امریکا میں ڈاکٹر ہیں، مادھوری ڈکشت شادی کر کے امریکہ میں ہی رہائش پذیر ہو گئیں مگرچند برس قبل وہ اپنے شوہر کے ساتھ واپس بھارت لوٹ آئی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں