1

صبح صبح افسوسناک خبر آ گئی، دردناک ہلاکتیں

صبح صبح افسوسناک خبر آ گئی، دردناک ہلاکتیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کراچی میں سپرہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹینکر گاڑیوں میں تصادم کے بعد آتش زدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار آئل ٹینکر کراچی سے حیدر آباد جا رہا تھا کہ ٹائر پھٹنے سے ٹینکر الٹ گیا، اس دوران پیچھےسے آنے والے گاڑیاں ٹنیکر سے ٹکرا گئیں. حادثے کے بعد 6 سے 7 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے کار میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا. موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک بند ہو گئے. ٹریک کے دونوں طرف بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں