1

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کراچی ( پرائم نیوز) عید میں ترسیلات زر میں اضافے اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کی وجہ سے ڈالر کمزور پڑ گیا ہے. اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے مزید گر گئی ہے، روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہو رہا ہے اور ڈالر کمزور پڑرہا ہے. اوپن مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور ٹریڈنگ کے دوران 30 پیسے کمی سے 104 روپے 90 پیسے کا ہو گیا. کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں اضافہ، حکومت کی طرف سے کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور سٹیٹ بینک کی طرف سے در آمدی آرڈرز کے لئے ای فارم کے اجرا سے روپیہ مضبوط ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں