1

صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، ہواوے کی جانب سے نیا اسمارٹ فون متعارف، خصوصیات جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے گا

صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، ہواوے کی جانب سے نیا اسمارٹ فون متعارف، خصوصیات جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے گا

کراچی ( پرائم نیوز) ہواوے نے پاکستان میں سب سے زیادہ انتظار کئے جانے والے ہواوے Y سیریز کا نیکسٹ اسمارٹ فون Y6II متعارف کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اب پاکستانی مارکیٹ کے صارفین ہواوے کے اس شاندار اسمارٹ فون کو حاصل کر سکتے ہیں. ہواوے Y6II مڈ رینج کا ایک بہترین اسمارٹ فون ہے اور یہ ہواوے Y3II اور Y5II ( بشمول ایل ٹی ای ورژن ) کی کامیابی کے بعد متعارف کیاگیا ہے، صارفین کی طرف سے ہواوے Y6II کو بطور ایڈوانس ٹیکنالوجی اسمارٹ فون کے طور پر بے حد سراہا گیا ہے.

ہواوے کی آغاز سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ متعارف کرائے جانے کیلئے کسی بھی اسمارٹ فون کو توقعات سے کہیں زیادہ پذیرائی حاصل ہوتی ہے اور ہواوے کے اسمارٹ فون نہ صرف صارفین کے مطلوبہ معیار کے مطابق ہوتے ہیں بلکہ قیمت کے اعتبار سے بھی مناسب ہوتے ہیں. ہواوے Y6II فیشن ایبل ڈیزائن اور اسٹائلش لک سے مزین ہے اور ہواوے کی طرف سے اسمارٹ فون مین استعمال ہونے والی خوبصورتی اس اسمارٹ فون میں بھی دیکھی گئی ہے. ہواوے Y6II کی crisscross curved اسے اور بھی شاندار بناتی ہے، ہواوے Y6II کا 13 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ F-2 اپرچر اور 28 ملی میٹر کے وسیع اینگل کے ساتھ اسے فوٹو گرافی کیلئے انتہائی آئیڈیل بناتا ہے، ہواوے Y6II کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا حامل ہے جو کہ سیلفی کیلئے انتہائی بہترین ہے جس میں کاسمیٹک موڈ، بیوٹی موشن اور پینوراما سیلفی موڈ بھی موجود ہیں. ہواوے Y6II میں kirin 620 chipset اور 64-bit A 53 اوکٹا کور پروسیسر موجود ہے جو اس اسمارٹ فون کے فنکشن کو انتہائی روانی سے چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ہواوے Y6II میں اسٹوریج کی وسیع گنجائش کیلئے 2GM RAMاور 16GB کی بڑی ریم موجود ہے جس کی وجہ سے صارفین اس اسمارٹ فون میں ویڈیوز اور گانوں کی وسیع پلے لسٹ رکھ سکتے ہیں، یہ زبردست اسمارٹ فون پاکستان بھرمیں صرف 18،899 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس اسمارٹ فون کی خریداری پر موبی لنک کی طرف سے ایک ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ پیکج بھی شامل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں