1

وفادار کتا، مالک کے بیمار ہونے پر کتنے دن تک اسپتال کے دروازے پر انتظار کرتا رہا؟ جان کرآپ بھی داد دیں گے

وفادار کتا، مالک کے بیمار ہونے پر کتنے دن تک اسپتال کے دروازے پر انتظار کرتا رہا؟ جان کرآپ بھی داد دیں گے

الیکانتے ( پرائم نیوز) سپین میں ایک کتیا اپنی مالکن کا 6 دن تک اسپتال کے دروازے پر انتظار کرتی رہی. اس کی مالکہ سرجری کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھی.مایا اپنی مالکہ 22 سالہ سینڈرا انیسٹا اور سینڈرا کے باپ انڈریس انیسٹا کے ساتھ چھٹیوں کے بعد سلونا اپنے گھر جا رہی تھی کہ ہنگامی طور پر اپنڈکس کی سرجری کیلئے سینڈرا کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا.

2 سالہ اکیتا انونسل، جو اپنی وفا داری کیلئے مشہور ہے، کی کتیا نے ایلڈا اسپتال کے دروازے سے ہٹنے سے انکار کر دیا. مایا چوکس ہوکر 6 دن تک ہسپتال کے دروازے پر بیٹھی رہی، 27 اگست کو سینڈرا اسپتال سے ڈسچارج ہوئی تو اس نے مایا کے ساتھ اپنی تصاویر بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی. تصاویر وائرل ہو گئیں اور اب مایا اپنے شہر میں کافی معروف ہو گئی ہے.

سینڈرا کے باپ نے سپین کے ایک اخبار کو بتایا کہ مایا کو ساری صورتحال کا پتا تھا، وہ صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ صبر کے ساتھ میں انتظار کر سکتی ہوں. سینڈرا نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ مایا نے وہی کیا جو وہ گھر کرتے ہے. سینڈرا نے بتایا کہ مایا ہر روز گھر کے دروازے پر ہی بیٹھی رہتی ہے اور اس وقت اٹھتی ہے جب وہ باہرکہیں سے واپس آ جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں