1

6 ستمبر کے موقع پربھارتی فوج کی ایک بار پھر جارحیت، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا

6 ستمبر کے موقع پربھارتی فوج کی ایک بار پھر جارحیت، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت یوم دفاع پاکستان پربھی اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آیا. تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی. پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی بندوقوں کوخاموش کروا دیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رات کو ہونے والی اس فائرنگ کا تبادلہ صبح تقریباً 10 بجے تک جاری رہا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب مل گیا جس پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں.

خیال رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف بوکھلاہٹ میں سیزفائر کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے. پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے شاندار اقدام نے 1965ء کی یاد تازہ کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں