1

جھوٹی خبر نشر کرنا جیو نیوز کو بہت مہنگا پڑ گیا، بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

جھوٹی خبر نشر کرنا جیو نیوز کو بہت مہنگا پڑ گیا، بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز)پیمرا ( پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی ) نے جھوٹی خبر نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے. پیمرا کی طرف سے جیو ٹی وی کو نوٹس امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی خبر نشر کرنے پر جاری کیا گیا ہے. جیو ٹی وی نے خبر نشر کی تھی کہ بغیر رضا مندی امریکہ کی خاتون اول کے ساتھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر مشعل اوبامہ نے ان پر بربمی کا اظہار کیا تھا.

جیو کی خبر کے مطابق امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور اسلام آباد موجود دفتر خارجہ کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ امریکی حکام کے تحفظات کے پیش نظر ٹوئٹر سےوہ تصاویر ہٹا دی گئی ہیں. پیمرا کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق جیو ٹی وی نے 30 اگست کو آٹھ بجے کے خبرنامے میں غلط خبر نشر کی تھی. پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی سفیر جلیل عباس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خبر نشر کر کے جیو ٹی وی نے نہ صرف پاکستانیوں کی غلط رہنمائی کی بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بھی کی جس پر پیمرا نے جیو ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں