1

پاک بھارت کرکٹ سیریز… اچانک بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا

پاک بھارت کرکٹ سیریز… اچانک بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم وویمن ون ڈے کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی. میڈیارپورٹس کے مطابق پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز 7 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہونی تھی تاہم بھارتی بورڈ کی طرف سے عدم دلچسپی دکھانے کے بعد یہ سیریز ملتوی کر دی گئی ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے التوا کے بارے میں آئی سی سی کو بھی آگاہ کر دیا ہے. دونوں ممالک کی وویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا.
خیال رہے کہ ملتوی ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں