1

قیمتوں میں اضافہ، وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ہدایت جاری کر دی

قیمتوں میں اضافہ، وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پنجاب فلوز ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں فی کلو ایک روپے اضافہ کر دیا، 20 کلو کا تھیلا 680 سے بڑھ کر 700 روپے ہو گیا ہے. وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا حکم دیا ہے.

فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سربراہ عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں 1 روپے فی کلو اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے. اسکے علاوہ فائن آٹے کا تھیلا بھی 50 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیا اورحکم دیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں