1

عید الاضحیٰ کے موقع پر تینوں دن شہریوں پر سخت پابندی عائد کر دی گئی

عید الاضحیٰ کے موقع پر تینوں دن شہریوں پر سخت پابندی عائد کر دی گئی

کراچی ( پرائم نیوز) حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے تین دنوں کے دوران شہریوں کے سمندر میں نہانے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے. صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تینوں دن شہریوں کے سمندر میں نہانے کی پابندی ہو گی اور متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف شکایات درج کرنے کے بعد کاروائی کرے گا.

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں نہانے پر پابندی صرف کراچی کی حدود میں عائد کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں