1

’’6 ستمبر‘‘ ملک بھر میں جوش و ولولے کے ساتھ یوم دفاع منایا جا رہا ہے

’’6 ستمبر‘‘ ملک بھر میں جوش و ولولے کے ساتھ یوم دفاع منایا جا رہا ہے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے. 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا بھر پور دفاع کیا اور پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں. اور اہم وطن عزیز کیلئے مرمٹنا اورآزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج 51واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے. 51 سال پہلے 1965ء میں آج جنگ لڑی گئی، ہماری بہادر افواج نے میجر عزیز بھٹی شہید اور ان جیسے مزید کئی جانثارساتھیوں کی عظیم شجاعت سے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے اور انہیں اپنی جانوں کا نزرانہ دے کر شکست دی. آج یوم دفاع کے موقع پر جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جس کیلئے ملک بھرمیں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قومی ترانے اور جنگی ترانے گا کر اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے.

یوم دفاع کے آغاز پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں. یوم دفاع کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں سادہ مگر پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے. دوسری طرف کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوئیں. جن میں حکومتی، سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام اور عوام نے حاضری دی. بابائے قوم اور شاعر مشرق کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں