1

حج انتظامات، ایران نے سعودی عرب کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

حج انتظامات، ایران نے سعودی عرب کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

تہران ( پرائم نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا سعودی عرب کو حج انتطامات کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو اسلام کے مقدس ترین مقامات کے انتظامات کو چیلنج کرنا چاہیئے.

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ سعودی حکمراں، جنہوں نے ایرانی عازمین کو خدا کے گھر آنے سے روکا، گمراہ لوگ ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جبرسے حاصل کیے گئے تخت پر ان کی بقا دنیا کی مغرور طاقتوں کے دفاع اور امریکا کے ساتھ اتحاد پرمنحصر ہے.

انہوں نے سعودی عرب کے حکمراں خاندان پر، جو مکہ اور مدینہ میں اسلام کے مقدس ترین مقامات کا نگہبان اور محافظ بھی ہے، فریضہ حج کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کا الزام عائد کیا. آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سعودی حکمرانوں کی طرف سے خدا کے مہمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے باعث، عالم اسلام کو حج اور مقامات مقدسہ کے انتظامات کے معاملات پر نظر ثانی کرنی چاہیئے. منیٰ واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ سعودی حکمرانوں نے نہ ہی اس واقعے پر معافی مانگی اورعدالتی تحقیقات کرائی، بلکہ بین الاقوامی اسلامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام سے بھی انکار کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں