1

بوتل کو منہ لگا کر پانی پینا کس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟ ماہرین کی ایسی خطرناک تحقیق کہ جان کرآپ ایسا کرنا چھوڑ دیں گے

بوتل کو منہ لگا کر پانی پینا کس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟ ماہرین کی ایسی خطرناک تحقیق کہ جان کرآپ ایسا کرنا چھوڑ دیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) گرمی کا موسم ہو تو گھر یا دفتر سے باہر پانی کے بغیر گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اس کیلئے لوگ بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں. مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عادت چہرے پر وقت سے پہلے جھریوں یا بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے؟ جی ہاں بالکل یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا. ایک رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ واٹر بوتل سے پانی پینے کی عادت قبل از وقت جھریوں کا باعث بن سکتی ہے اور جب لوگ اس میں سے پانی پیتے ہیں تو ان کے ہونٹ یا منہ سیکٹر جاتے ہیں اور بار بار عمل دہرانے سے گہری جھریاں ابھرنے لگتی ہیں.

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ بوتلوں کی بجائے گلاس سے پانی پینے کی عادت بنائیں کیونکہ بوتل کی وجہ سے منہ کے گرد جھریوں جیسی لائنز بن جاتی ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگ بوتلوں اور اسٹرا وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں تاہم جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں. یہ تبدیلی کوئی مشکل بھی نہیں مگر ضروری ہے کہ جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیا جائے گا کیونکہ اس کے الگ نقصانات ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں