1

دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے والی قوم کونسی ہے؟ ملک کا نام جان کر سر فخر سے بلند ہو جائے گا

دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے والی قوم کونسی ہے؟ ملک کا نام جان کر سر فخر سے بلند ہو جائے گا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے صدقہ و خیرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی مگر پیسہ انتہا پسندی اور غلط کاموں میں استعمال نہیں ہونا چاہیئے.

الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معاشرے میں صدقہ وخیرات دینے کے کلچر کو فروغ دینا چاہیئے، لوگ ضروریات سے زیادہ اشیاء عطیات کے طور پر دے سکتے ہیں، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ صدقات دینے والی قوم ہے، انسان کی خدمت کرنا نہایت اجروثواب ہے، انسان کی خدمت لسانی اور فرقہ روایت سے بالاتر ہو کر کرنی چاہیئے کیونکہ سوچ کی تبدیلی سے ہی معاشرے میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے. ہمارا پیسہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے استعمال ہونا چاہیئے. ان کا مزید کہنا ہے کہ صدقہ اور خیرات کا استعمال انتہا پسندی، شرانگیز اور غلط کاموں کیلئے نہیں ہونا چاہیئے، انسانوں کی تقسیم سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں