1

بلاول بھٹو زرداری اس بار عیدالاضحٰی کس کے ساتھ منائیں گے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

بلاول بھٹو زرداری اس بار عیدالاضحٰی کس کے ساتھ منائیں گے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، تحریک کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8 ستمبر کو کراچی پہنچیں گے، کراچی کے بعد وہ کشمیریوں کے ساتھ عید منانے کشمیر جائیں گے.دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کے خلاف تحریک چلانے کیلئے صوبوں کی پارٹی قیادت سے تجاویز طلب کر لی ہیں، احتجاجی تحریک میں دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں کی بجائے سیاسی جلسے کئے جائیں گے اور ان جلسوں کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں