1

موبائل فون سروس بند رہے گی

موبائل فون سروس بند رہے گی

راولپنڈی ( پرائم نیوز) جی ایچ کیو کے 10 کلومیٹر کے علاقہ میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی تقریبات کے موقع پر امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجےتک اور پھر دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہے گی. دوسری طرف راولپنڈی کےکچھ علاقہ جات میں ابھی بھی موبائل فون سروس بند ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں