1

عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے ایسا کیا کہا کہ اب معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے ایسا کیا کہا کہ اب معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے سیریل کسر کی حیثیت سے معروف اداکار عمران ہاشمی نے 2 سال پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں ایشوریا رائے بچن کو پلاسٹک کی گڑیا کہا تھا جس پر اب وہ معافی مانگنا چاہتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی نے 2 سال پہلے ای ٹی وی پروگرام میں معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایشوریا رائے کو پلاسٹک کی گڑیا کہا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر ایشوریا رائے سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں.

اپنے ایک انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ایشوریا رائے بچن کے مداح ہیں، کرن جوہر کو دیے گئے انٹرویو کا انداز مزاحیہ تھا اور وہ بھی ان سوالات سے لطف اندوز ہو تے ہوئے اسی انداز میں اس کا جواب دے رہے تھے. اس بات کو کافی عرصہ گزر جانے کہ بعد عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ اب بھی اگر ایشوریا رائے کے دل میں یہ بات ہے تو میں معافی مانگتا ہوں.

خیال رہے کہ ایشوریا رائے بچن کو کچھ عرصہ پہلے فلم بادشاہو میں اچھے کردار کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا تاہم اب انہوں نے سنا ہے کہ فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں تو انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی.

اپنا تبصرہ بھیجیں