1

شاندار خوشخبری، 7 ستمبر کو متعارف ہونے والا آئی فون کن زبردست خصوصیات کا حامل ہو گا؟ جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے

شاندار خوشخبری، 7 ستمبر کو متعارف ہونے والا آئی فون کن زبردست خصوصیات کا حامل ہو گا؟ جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ٹیکنالوجی کی دنیا کے سپر سٹار ایپ کا نیا موبائل فون 7 ستمبرکو سان فرانسسکو متعارف کیا جائے گا. ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فون خصوصی فیچرز کا حامل ہو گا. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلی بار ایپل کی طرف سے تین آئی فونز کو پیش کیا جا سکتا ہے تاہم ایسی رپورٹس بھی آئی ہیں کہ اس بار دو آئی فونز ہی متعارف ہوں گے، ایک 7-4 انچ اسکرین کے ساتھ جبکہ دوسرا 5-5 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف ہو گا.

خیال رہے کہ نئے فون کا ڈیزائن پچھلے سال کے آئی فون سکس اور سکس ایس جیسا ہو گا. ایپل کی طرف سے اس بار کئی نئے رنگ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں ڈیپ بلیو اور اسپیس بلیوقابل ذکر ہیں، جبکہ پہلی بار بیسک ماڈل 16 کی بجائے 32 جی بی اسٹوریج سے شروع ہو سکتا ہے. ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ آئی فون کے بڑے ورژن یعنی پلس یا پرومیں دو لینسز والا کیمرہ ہو سکتا ہے. تاہم چھوٹی اسکرین والے آئی فون میں بھی پہلے سے بہتر کیمرہ پیش کیا جائے گا، جس کا لینس پہلے سے بڑا ہو گا.

اس موبائل فون میں بڑی تبدیلی ہیڈ فون جیک کو ختم کرنا ہے اور ایپل کی طرف سے ممکنہ طور پر اس کی جگہ ایک اضافہ اسپیکر کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے. اگر آپ اس ڈیوائس پر موسیقی سننا چاہیں تو بلیو ٹوتھ ہیڈ فونز استعمال کرنا پڑیں گے. ہوم بٹن بھی ری ڈیزائن ہونے کا امکان ہے تاہم اس میں تھری ڈی ٹچ کی ٹیکنالوجی موجود رہے گی. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے آئی فون میں پہلے طاقتور چپ موجود ہو گی یعنی اے 10 انٹیل کی طرف سے بھی آئی فون سیون کیلئے ایک چپ فراہم کی جائے گی جو ایک موڈیم ہو گا تا کہ اسے وائرلیس ایک ٹی ای نیٹ ورکس پر استعمال کیا جا سکے. علاوہ ازیں نئے آئی فون کی بیٹری پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گی یعنی پہلے سے بہتر بیٹری لائف مہیا کی جائےگی.اس کے ساتھ ساتھ نیا آئی فون واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں