12

شہریار خان کا عہدہ چھوڑنے کا امکان، نیا چیئرمین کرکٹ بورڈ لانے کی تیاریاں، کس کو بنایا جائے گا؟ نام بھی سامنے آ گیا

شہریار خان کا عہدہ چھوڑنے کا امکان، نیا چیئرمین کرکٹ بورڈ لانے کی تیاریاں، کس کو بنایا جائے گا؟ نام بھی سامنے آ گیا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان عارضہ قلب میں مبتلا ہیں جس کے نتیجے میں عہدہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین کے عہدے پر فائز کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں.

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 82 سالہ چیئرمین شہریارخان ان دنوں دل کی بیماری میں مبتلا ہیں. ڈاکٹروں نے ضروری سمجھا تو ان کی سرجری بھی ہو سکتی ہے. اس حوالے سے ڈاکٹروں نے انہیں ذہنی دباؤ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جس کے سبب طبی بنیادوں پر ان کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا امکان ہے.

شہریار خان کے عہدہ چھوڑنے کی صورت میں ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی دوبارہ پی سی بی کے چیئرمین بن سکتے ہیں. پچھلے سال یہ خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ شہریارخان مستعفی ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، لندن میں بیٹسمین عمر اکمل کے بعد انہوں نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تو پھر غیر سرکاری طور پر خبریں موصول ہوئیں کہ انہیں مزید ایک سال تک کام جاری رکھنے کی ہدایت ملی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل میں انہیں ایک ماہ تک چیئرمین بنے رہنے کا کہا گیا تھا، وہ بورڈ سے باوقار انداز میں رخصت ہونا چاہتے تھے جس پر سرپرست اعلیٰ بھی راضی ہیں، مگر بعد میں انہوں نے کچھ عرصہ عہدے پر فائز رہنے کا ارادہ کر لیا مگر طبی مسائل رکاوٹ بن گئے. کیونکہ شہر یار خان ابھی بھی دل سے عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں مگر دل کی بیماری کی وجہ سے انہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں