1

زلزلے کے بعد پاکستان کے ایک شہر سے افسوس ناک خبر آ‌گئی

زلزلے کے بعد پاکستان کے ایک شہر سے افسوس ناک خبر آ‌گئی

پشاور ( پرائم نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( پی ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ بٹ گرام میں واقع دینی مدرسے کی تیسری منزل پر زیرتعلیم بچے زلزلے کے باعث عمارت کی چھت ہلنے کی وجہ سے خوف کا شکار ہو گئے اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 57 بچے زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا.

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تمام بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں