1

پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا، ڈائریکٹر منہاج القرآن کی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا، ڈائریکٹر منہاج القرآن کی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

مانچسٹر ( پرائم نیوز) منہاج القرآن یو کے کے ڈائریکٹر ہارون عباسی کو برطانوی شہر مانچسٹر میں عدالت نے 12 ماہ کمیونٹی سروس کی سزا سنا دی ہے.تفصیلات کے مطابق ہارون عباسی کو یہ سزا خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر سنائی گئی ہے. سزا کے ساتھ ہارون عباسی پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ہارون عباسی 5 سال تک پولیس کی نگرانی میں رہیں گے. متاثرہ خاتون اسلامک سینٹر منہاج القرآن سے وابستہ تھیں جن کے ساتھ ہارون عباسی نے سینٹر کے اندر نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی. دوسری طرف ہارون عباسی نے صحت جرم انکار کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل کا اعلان کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں