1

وزیر اعظم نواز شریف پر سنگین الزامات، طاہر القادری کے خلاف اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا گیا

وزیر اعظم نواز شریف پر سنگین الزامات، طاہر القادری کے خلاف اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا گیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیر اعظم کے خلاف طاہرالقادری کے الزامات پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے. نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو بھارت میں سہولیات کیوں ملتی ہیں؟ الزامات لگانے والے سیاست دان خود کینیڈا کی شہریت اختیار کر چکے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے ساتھ عدالت میں ملیں گے اور کینیڈین شہری کو وزیر اعظم کے الزامات کا جواب عدالت میں دینا ہو گا.

خیال رہے کہ راولپنڈی میں قصاص ریلی کے دوران طاہر القادری نے الزام لگایا کہ شریف برادران کی ملوّں میں 300 بھارتی کام کرتے ہیں، یہ ملازمین خفیہ طور پر آتے ہیں اور انہیں ماڈل ٹاؤن میں سہولتیں میسر کی گئی ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ واہگہ بارڈر سے شریف برادران کی گاڑیوں میں آتے ہیں.میرے پاس بھارتی ایجنٹوں کے پاسپورٹ نمبر اور آمد کی تاریخیں موجود ہیں. شریف برادران بھارت کی مدد سے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پھر ملک بھر میں بجلی بیچیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں