1

کل رات طاہرالقادری اچانک واپس کیوں چلے گئے؟ انہیں کس اہم شخصیت کا فون آیا اورعید کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ سینئرصحافی کےاہم انکشافات

کل رات طاہرالقادری اچانک واپس کیوں چلے گئے؟ انہیں کس اہم شخصیت کا فون آیا اورعید کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ سینئرصحافی کےاہم انکشافات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی اہم انکشافات سامنے لائے ہیں. نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تقریر کے آخر میں ایک الٹی میٹم دینا تھا لیکن عین اس وقت پر اسے تبدیل کر گئے. طاہر القادری کا آخری وقت میں کسی اہم شخصیت سے رابطہ ہو گیا اور انہوں نے عین وقت پر اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی.

سینئر صحافی صابر شاکر کا نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں میں ایک بات مشترکہ دیکھنے کو ملی ہے کہ دونوں رائے ونڈ جائیں گے.

صابر شاکر نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں عیدالاضحیٰ کے بعد رائے ونڈ جا کر اپنا میدان سجائیں گے. صابر شاکر کا مزید کہنا ہے کہ جب میری طاہر القادری کے قریبی ساتھیوں سے گفتگو ہوئی کہ حکمت عملی کیوں تبدیل کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ مزید پریشر ڈالنا چاہتے ہیں اور انہیں اس سلسلے میں کوئی پیغام موصول ہوا ہے. طاہر القادری اور عمران خان عید کے بعد اپنا فائنل راؤںڈ کھیلیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں