1

مجھے کھانے میں دال روٹی کے ساتھ کس کا گوشت پسند ہے؟ رنبیر کپور نے ایسے جانور کا نام لیا کہ جان کر کراہت آ جائے

مجھے کھانے میں دال روٹی کے ساتھ کس کا گوشت پسند ہے؟ رنبیر کپور نے ایسے جانور کا نام لیا کہ جان کر کراہت آ جائے

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے بتایا ہے کہ انہیں کھانے میں دال روٹی اور مگر مچھ کا گوشت بے حد پسند ہے جو نرم ہونے کے ساتھ ساتھ سب کیلئے مفید بھی ہوتا ہے. بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت تو رکھتے ہی ہیں مگر ان کا شمار فلم نگری کے خوبصورت اداکاروں میں بھی ہوتا ہے جبکہ نوجوان اداکار خود کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش بھی کرتے ہیں لیکن رنبیر کپور کھانے کے بے حد شوقین ہیں جس کیلئے اپنی صحت کا خیال بالکل نہیں رکھتے.

اپنے ایک انٹر ویو میں بالی ووڈ اسٹار رنبیز کپور نے کہا ہے کہ مجھے دیسی کھانے بے حد پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارا گھر دادی کے ہاتھ کے بنے کھانوں کے حوالے سے مشہور تھا جہاں کوئی بغیر گھی کے روٹی کا تصور بھی نہیں کر سکتا جبکہ میں دال روٹی اور مگر مچھ کا گوشت شوق سے کھاتا ہوں جو کہ کھانے میں نرم ہونے کے ساتھ ساتھ سب کیلئے مفید بھی ہوتا ہے. خیال رہے کہ رنبیر کپور اپنی فلموں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور ’’جگاجاسوس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں