1

یااللہ رحم..! پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یااللہ رحم..! پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات ( پرائم نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا ریکٹر اسکیل 4-5 ریکارڈ کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکوز مینگورہ شہر تھا. زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے. تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی بھی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں