1

قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس، قائد ایم کیو ایم کے خلاف کیا ہونے والا ہے؟ اہم خبر آ گئی

قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس، قائد ایم کیو ایم کے خلاف کیا ہونے والا ہے؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے جس میں قائد ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد پر بحث ہو گی. ایوان بالا سینٹ کا اجلاس آج دو پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا. قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 2 دن کے وقفے کے بعد آج شام 5 بجےپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا.

دونوں اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورت حال سمیت قانون سازی کے کئی امور پر بحث کی جائے گی. قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خلاف منظور کی گئی متعلقہ قرارداد پربحث کیے جانے کا امکان ہے. اجلاس میں پاکستان کمیشنشر انکوائری بل 2016ء پر بھی بحث کی توقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں