1

بریکنگ نیوز، ٹی ٹوئنٹی کیلئے نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

بریکنگ نیوز، ٹی ٹوئنٹی کیلئے نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں اگلے برس ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے محمد جمیل کو قومی بلائنڈ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان اگلے ماہ تک کیا جائے گا.

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کا کہنا ہے کی پی بی سی سی بھارت میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے انیس جاوید کی جگہ محمد جمیل کو نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا با ضابطہ اعلان نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد کیا جائے گا، ایونٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پہاولپور میں کھیلا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں