1

ایم کیو ایم کی دس شخصیات کو جیل بھیج دیا گیا

ایم کیو ایم کی دس شخصیات کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی ( پرائم نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت جلاؤ، گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا. 10 ملزمان نے جیل جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے. وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ایم کیو ایم کے 2 ملزموں کو بھی جیل بھیج دیا گیا. انسداد دہشت گردی عدالت میں آرٹلری پولیس نے دس گرفتار ملزمان کو پیش کیا.

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی. عدالت نے ان ملزمان کو جیل بھیج دیا اور پولیس کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا. ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کا الزام عائد ہے. ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں. ان ملزمان کی کل مجسٹریٹ کے سامنے شناخت پریڈ کرائی جا چکی ہے. کیسز میں گرفتار ملزمان کی تعداد 54 ہے. ملزمان نے جیل جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں