’’ہم بتائیں گے کنٹینرز کیسے ہٹاتے ہیں اور راستے کیسے کھولتے ہیں‘‘ شیخ رشید حکومت پر برس پڑے

راولپنڈی ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کا راستہ روکنے کیلئے لال حویلی کی طرف سے جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر کے اپنی نا اہلی اور بزدلی کا ثبوت دیا ہے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ راولپنڈی میں آگ لگ جائے تاہم ہمارے کارکن پر عزم ہیں اور ہرحال میں لیاقت باغ پہنچیں گے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نااہل اور بزدل ہے. کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنا حکومت کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت راستے بند کرے ہم بتائیں گے کہ کنٹینرز کیسے ہٹائے جاتے ہیں اور راستے کیسے کھولے جاتے ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں