1

’’آپ کی جان کو شدید خطرہ ہے اس لیے محتاط رہیں‘‘ حساس اداروں نے تین پاکستانی اہم شخصیات کو آگاہ کر دیا

آپ کی جان کو شدید خطرہ ہے اس لیے محتاط رہیں حساس اداروں نے تین پاکستانی اہم شخصیات کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نیکٹا نےتین پاکستانی اہم شخصیات کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق نیکٹا نے تین پاکستانی اہم شخصیات کو تحریری طور پر طلع کر دیا ہے کہ آپ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، آپ محتاط رہیں.

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیکٹا کی طرف سے مولانا فضل الرحمٰن ، انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کو انتباہ کیا ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں کیونکہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں. نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے تحریری طور پر پاکستان کی تین اہم سیاسی شخصیات کوآگاہ کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں