1

انگلینڈ کے خلاف مسلسل چوتھی شکست، عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے، ٹیم کو درست کرنے کا بہترین حل بتا دیا

انگلینڈ کے خلاف مسلسل چوتھی شکست، عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے، ٹیم کو درست کرنے کا بہترین حل بتا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اس وقت بہترین پلیئر ہے، اس نے ہونے والے میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور میرے خیال میں مصباح الحق کو محدود کرنا بڑی غلطی ہو گی. اسے ون ڈے میچوں کا موقع دینا چاہیئے نہ کہ اس کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جائے.

انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست کے بعد عمران خان نے ون ڈے ٹیم کو ٹھیک کرنے کا بہترین حل بتا دیا. کپتان مصباح الحق کوون ڈے ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کر دیا. انہوں نے کہا ہے کہ مصباح الحق اس وقت قومی ٹیم کیلئے بہترین متبادل ہے اور اسے ون ڈے ٹیم میں کھیلنے کا موقع دینا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں