1

لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک قصاص ریلی کے پیش نظر لال حویلی کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے آج دوپہر ایک اہم کانفرنس کرنی تھی. ترجمان لال حویلی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو پریس کانفرنس سے روکنے اور ریلی میں شرکت کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے انتظامیہ تمام سر توڑ کوششیں کر رہی ہے . لال حویلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام راستوں کو کنٹینزر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں