1

مودی کی عقل کیسے ٹھکانے لگائی جائے؟ پرویز مشرف نے آخری علاج بتا دیا

مودی کی عقل کیسے ٹھکانے لگائی جائے؟ پرویز مشرف نے آخری علاج بتا دیا

لندن ( پرائم نیوز) سابق جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال اور مختلف دھڑوں میں مصالحتی کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے تو وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے. اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں کی حمایت کرنی چاہیئے اور پاکستان مودی کو مداخلت بند کرنے کیلئے وارننگ دے.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے اور پاکستان کو برا بھلا کہنے والا چاہے برطانیہ میں ہو چاہے امریکہ یا پھر پاکستان کی قومی اسمبلی میں بیٹھا ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیئے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی نظام کام نہیں کر رہا جبکہ کوئی فارن پالیسی نہ ہونے کے باعث پاکستان دنیا میں اکیلا ہو رہا ہے. جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیئے تاکہ جو کام کر رہے ہیں وہ ایسے ہی جاری رہ سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں