1

’’یہ کام کرنے سے پہلے سوچ لینا‘‘ بھارت نے پاکستان کے بعد سعودی عرب کو بھی سنگین دھمکی دے دی

’’یہ کام کرنے سے پہلے سوچ لینا‘‘ بھارت نے پاکستان کے بعد سعودی عرب کو بھی سنگین دھمکی دے دی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین سے تعلقات میں احتیاط سے کام لے، بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ شمسا سوراج نے نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کو اس بات پر احتیاط سے کام لینا چاہیئے کہ امریکہ نے محمد بن سلمان کو چین کے دورے میں کیا ذمہ داری سونپی ہے، شمسا سوراج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین نے کچھ ماہ پہلے امریکہ میں اسٹراٹیجیک معاہدے کر لئے ہیں اور ان کے مجوزہ دورہ چین میں کوئی اسٹراٹیجیک معاہدہ نہیں ہو گا.

محمد بن سلمان نے اپنے والد سلمان بن عبدالعزیز کے بادشاہ بننے کے بعد تیزی سے اقتدار میں منزلیں طے کی ہیں. محمد بن سلمان جو مشرقی ایشا کے بعض ملکوں کے دورے پر ہیں، چین بھی جائیں گے جہاں وہ پیجنگ کے اعلی حکام سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی مسائل پر بات چیت کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں