1

دبئی میں خاتون آن لائن کاروبار میں کتنے لاکھ درہم سے ہاتھ دھو بیٹھی؟ آپ بھی ہوشیار رہیں

دبئی میں خاتون آن لائن کاروبار میں کتنے لاکھ درہم سے ہاتھ دھو بیٹھی؟ آپ بھی ہوشیار رہیں

دبئی ( پرائم نیوز) متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون آن لائن کاروبارر میں 5 لاکھ درہم کی رقم سے محروم ہو گئی ہے. عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جلد منافع کمانے کے لالچ میں اماراتی خاتون بڑی رقم سے محروم ہو گئی.

اماراتی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے اس سے رابطہ کیا اور پروجیکٹ میں رقم انویسٹ کرنے کا کہا. اس شخص نےخاتون کو یقین دہانی کرائی کہ اس کاروبار میں جلد زیادہ منافع ہو گا جس کے بعد خاتون نے مختلف اوقات میں 5 لاکھ درہم انویسٹ کر دیے جب کچھ دن گزرنے کے بعد بھی منافع کی رقم اس کے اکاؤںٹ میں نہ آئی تو اس نے چیک کیا کہ متعلقہ شخص نے اس سے رابطہ منقطع کر دیا ہے. خاتون نے اس شخص کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کیا جس کے بعد پولیس نے متعلقہ اکاؤنٹ ہولڈر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اس شخص نے خاتون کی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں