4

عوام کیلئے خوشخبری، سب سے بڑی مشکل کا حل، وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی تاریخ کے پہلے شاندار منصوبے کا افتتاح کریں گے

عوام کیلئے خوشخبری، سب سے بڑی مشکل کا حل، وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی تاریخ کے پہلے شاندار منصوبے کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج فیصل آباد میں 40 میگاواٹ کوئلے کی بجلی پیدا کرنے والے پہلے نجی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں‌گے.ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کی طرف سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کے ذریعے چالیس میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا سکے گی.

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نجی شعبے کی جانب سے اس طرح کے منصوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزا ہے جس سے ملک میں جاری بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی، کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ ہے. اس منصوبے میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے جس کے ذریعے ماحول کی حفاظت ممکن کی جا سکے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں